15 پھل جو وزن گھٹائیں


FodiesUrMagzine in Urdu

Welcome To FodiesUrMagzine


15 پھل جو وزن گھٹائیں : 

پپیتہ:

اس پھل میں ایک خاص انزائم papain پایا جاتاہے جو غذا کو نظام ہضم سےتیزی کے ساتھ گزار کر وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔  Fitness Republic کے جاری کردہ ایک انفوگرافک چارٹ کے مطابق 15 ایسے پھلوں کی نشاندہی کی گئ ہے جو وزن گھٹانے کے حوالے سے مفید ہیں۔
Newtreecenter.com ویب سائٹ پر کام کرنے والی غذائی ماہر لیا نا ڈیو کا کہنا ہے کہ "اگر آپ اپنا وزن گھٹانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو بطور ناشتہ پھلوں کا استعمال کیجئے"۔ اگرچہ انہیں یہ کہہ کراہمیت نہیں دی جاتی کہ صبح صبح جسم میں شکر کا جانا ٹھیک نہیں لیکن ماہر غذایت کہتے ہیں کہ "بلا شبہ قدرتی شکر پھلوں کا ایک اہم جزو ہے لیکن جب آپ جوس یا گاڑھا مشروب  Smoothic پیتے ہیں تو زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ چھلکے سمیت کھائے جانے والے پھل فائبر،شکر کے انجذاب کی رفتار سست کر دیتے ہیں ۔ اس طر ح پھل کھانا زیادہ مفید ہے"۔
ایک دن میں کتنے پھل کھائے جانے چاہئیں؟
زیادہ سے زیادہ proteins ہی بہت ہیں ۔ اگر آپ پھلوں کے ساتھ مغزیات یا بیج کی صورت میں کچھ پروٹینز لے لیتی ہیںن تو شکر کے انجذاب کی رفتار مزید سست ہوگی۔


ناشتے میں خشک میوہ کیسے کھایا جائے؟
بادام ، خشک خوبانی، کشمش یا پستہ آپ بھی کھانا چاہیں چند منٹ پہلے انہیں تھوڑے سے صاف پانی میں بھگو دیں۔ یہ تازہ اور جسامت میں بڑے دکھائی دیں تو کھا لیں۔ بھگونے کے بعد کھانے سے پیٹ بھرا بھرا محسوس ہوگا۔ اگر آپ پھلوں میںن پروٹینز اور اچھی چکنائیاں مثلاً  Nuts شامل کر کے  کھائیں تو یہ صحت بخش ناشتہ ہوگا۔ اس طرح اضافی چربی جل جاتی ہے اور کولیسٹرول کی سطح بھی گھٹ جاتی ہے۔
ایوو کا دو

بظاہر یہ چکنائی بھرا پھل ہے مگر اچھی چکنائی اور غذا کے انجذاب کی رفتار کوتیز کرنے والا پھل ہے۔ اس پھل کو کھانے سے ایک مخصوص ہارمون ٹیس ٹوس ٹیرون کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ وہ ہارمون ہے جو مردوں اور خواتین دونوں کا وزن گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر صبح کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے دووران کچھ کھانے کو جی چاہے تو ایسے پھلوں کو ترجیح دیں جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو۔
ناشپاتی اور سیب:

ان دونوں پھولوں میں فائبر موجود ہے تاہم انہیں چھلکا اتارے بغیر کھاںا مفید ہے۔ ان پھلوں میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہ دونوں اجزائ دماغ کی اصل غذاءہیں۔
بلوبیریز:

اس پھل میں اینٹی آکسائیڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے چنانچہ یہ جسم کے فاسد مادوں کو خارج کرنے کے لئے بہترین غذائی نسخہ ہے۔ کچھ زہریلے مادے جو ہمارے جسم سے نکل نہ پائیں ان کی وجہ سے بھی وزن بڑھنے لگتا ہے۔ بیریز کے خاندان کے دوسرے پھل مثلاً اسٹرابیری میں بھی یہ خاصیت ہے اسی لئے یہ اینٹی کینسر میں نمایاں پھل ہیں۔
کیلے

کیلے میں حل پذیر ریشوں کی بڑی مقدار موجودہے۔ انہیں کھانے کے بعد جنک فوڈز کی طرف طرف طبیعت راغب نہیں ہوتی۔ صبح ناشتے کے ساتھ ایک کیلا کھانا معمول بنالیں۔ اس سے آپ کی کمر پھیلنے سے محفوظ رہے گی۔
ناریل:

ناریل کی گری کھانے کے بعد بہت دیر تک بھوک اور پیا س نہیں ستاتی ۔ اس کے علاوہ جگر کی Metabolism کی رفتار بھی 30 فیصد بڑھ جاتی ہے ۔ جگر میں اگر زہریلے مادے جمع ہوجائیں تو اس میں اتنی صلاحیت ہے کہ انہیں خارج کر دیتا ہے۔ ناریل پانی بھی بڑھے ہوئے وزن کو کم کرتا ہے۔
لیموں

روزانہ صبح نہار منہ ایک سادہ گلاس پانی میں لیموں نچوڑ کے پی لینا وزن کم کرتاہے۔ یہی نہیں سلاد میں کس بھی وقت کسی بھی شکل میں اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چکوترے:


گریپ فروٹ میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں اور فائبر کی مقدار کہیں زیادہ۔ لٰہذا فاسد مادوں کا اخراج بروقت کرتا ہے۔
سنگترے، کینو اور مالٹا:

کم کیلوریز کے ساتھ ساتھ وٹامن C سے بھر پور پھل جو جسم میں پانی کی کمی بھی دور کرتے ہیں۔ فولیٹ ، پیکٹن اور تھیامن پر مشتمل یہ پھل کولیسٹرول لیول کم کرتے ہیں اور وزن کم کرنے میں مددگار ہیں۔
انار

یہ پھل اینٹی آکسائیڈز کی اضافی خوبیوں کے ساتھ وٹامن  C سے بھر پور ہے۔ کیلوریز کی مقدار بہت کم ہونے کی وجہ سے نقصان دہ نہیں۔
ٹماٹر:

بیرونی دنیا میں ٹماٹر کو بھی پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پاکستانی غذائی ماہرین کے مطابق لائکوپن اور وٹامن C کی بدولت وزن قابو میں رہتاہے۔ یہ دونوں مخصوص جزو Carnitine کی پیداوار کو متحرک کرتے ہیں جس سے جسم میں چربی کے جلنے کا عمل تیز ہو جاتاہے۔
میٹھے خربوزے

یہ پھل اگر کم مقدار میں بھی کھا  لیا جائے تو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ ایک پیالہ بھر کر خربوزہ کھایا جائے تو صرف 60 لیکوریز فراہم کرتا ہے اور اسے کھا کر دیر تک شکم شیری کا احساس ہوتا ہے۔



امید ہے آپ سب کو ہماری یہ ترکیب اچھی لگی ہو گی اگر اچھی لگی ہے تو اسے ہمیں فولو کریں اور اس کو سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر شئیر کریں۔ شکریہ۔

اگر آپ کو ہمارے ٹوٹکے اچھی لگے ہوں، آپ  کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہویا آپ کا کوئی سوال ہو تو  کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کر کے ضرور بتائیں اور لائک کریں تاکہ ہم آپ کے لیے ایسی ہی فائدہ مند ٹوٹکے لاتے رہیں ۔ شکریہ!
  نوٹ:
کیا آپ بھی روزمرہ  کھانا پکانے  کی ٹینشن میں مبتلا ہیں اور آپ کو یہ مسائل پیش آرہے ہیں کہ آج کیا بنائیں تو آپ کی اس مشکل کو آسان بنانے کے لیے ہم آپ کے لیے اردو لینگوئیج میں مختلف ریسپیز لے کر آئے ہیں  ۔ اگر آپ اردو  لینگوئیج میں مزیدار ریسپیز سیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں اس لنک FodiesUrپر کلک کریں  جو آپ کےلیے بہت فائدہ مند ثابت ہونگے۔

اگر آپ فارغ اوقات میں  مختلف ڈائجسٹ (کہانیاں) پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں پر دئیے گئے لنک fodiesMagzine پر کلک کریں۔اور اپنے فارغ اوقات میں لطف اندوز ہوں۔

اگر آپ ہمارے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں ،ہمارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا ہماری سروسز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاںfodiesAboutContact پر کلک کریں۔

اگر آپ ہماری ریسپیز کو انگلش یا میسج لینگوئج میں پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں۔
 For Message Language  fodiesHindi
For English Language fodiesEng
You are Reading Totkay in Urdu.
If You Want To Read The Recipes in English OR Hindi Then Click Below The Links.
ThankYou!



No comments:

Post a Comment

If you have any trouble with fodiesurmagzine. Please Let us know...