سدا بہار جوانی کا راز

FodiesUrMagzine in Urdu
Weclcome To FodiesUrMagzine
سدا بہار جوانی کا راز:
سدا جوان  رہنے کا نسخہ جاننے کی حسرت دل میں لیے ہزاروں لاکھوں لوگ اس دنیا سے رخصت ہو گئے مگر ایسا کوئی نسخہ نہیں ہوتا اور اگر ہوتا تو نسخہ کیمیاء سےزیادہ قیمتی قرار پاتا۔ تاہم جدید سائنسی تحقیقات کا شکریہ کہ اب ہم رفتہ رفتہ ایسی بہت سی قدرتی اشیاء کے حوالے سے آگاہ ہوتے جارہے ہیں، جن کے استعمال سے اگرچہ جوانی ہمیشہ تو بر قرار نہیں رکھی جاسکتی مگر بڑھاپے کو کسی حد تک دور دھکیلا جاسکتا ہے کیونکہ درحقیقت ہمیشہ جوان رہنے کی خواہش تو آج بھی جوان ہے اور اس خواہش کو غیر فطری بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔


 ہم یہ بخوبی جانتے ہیں کہ ہماری خوراک ہماری صحت کی ضامن ہوتی ہے۔ قدرت نے خوردونوش کی مختلف اشیاء میں صحت بخش عناصر ایک مخصوص تناسب سے رکھے ہیں اور یہ تناسب ان عناسب ان عناصر کی افادیت کو بڑھاتا ہے۔  اگر آپ زیادہ سے زیادہ عرصہ تک جوان رہنے کے خواہاں ہیں تو چیریں  Cherries اس کا ایک بہترین قدرتی ذریعہ بن سکتی ہے۔ تازہ پھلوں کا استعمال ہر  کسی کے لئے صحت بخش ہوتا ہے تاہم   Cherries   کو اس حوالے سے منفرد اہمیت حاصل ہے کہ اس کا باقاعدگی سے   استعمال نہ صرف آپ کو زیادہ  عرصہ تک جوان رکھتا ہے بلکہ مسلز کے درد سے نجات اور خون میں یورک ایسڈ کی سطح کا تناسب کم کرتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ جلد کی بیماریوں کےلئے نہایت مفید ہوتا ہے۔
امریکن یونیورسٹی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنسز کی ریسرچ کے مطابق چیریز میں انرجی لیول زیادہ  ہونے کے باعث یہ مسلز کو طاقتور بناتا ہے اور زیادہ دیر تک کام کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ درجنوں ایتھلیٹس کے انٹر یوز کے بعد جاری ہونے والی ریسرچ کے مطابق جو ایتھلیٹس لمبی ریس سے پہلے چیریز کا جوس استعمال کرتے ہیں وہ دیگر پھلوں کا جوس استعمال کرنے والے ایتھلیٹس کے مقابلے میں کم تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ اور انہیں مسلز کے درد کا بھی کم ہی سامنا ہوتا ہے۔
چیری میں موجود یک قدرتی کیمیکل Melatonin   ہمارے ذہن کو پر سکون بناتا ہے اور ایک آرام دہ نیند کو ممکن بناتا ہے۔ یہ کیمیکل ذہن پر صرف مثبت انداز میں اثر پذیر ہوتا ہے اور یاداشت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں کرتا۔ ذہن کو پرسکون کرنے کے ساتھ یہ آپ کی بڑھتی ہوئی عمر کے  اثرات کو کم کرتے ہوئے زیادہ عرصہ تک جوان  رہنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ کوئی خواب و خیا ل کی باتیں  نہیں بلکہ برطانیہ کی نارتھمبر یا یونیوسٹی نے سینکڑوں افراد کے سروے اور طبی جائزے کے بعد جاری کی جانے والی ریسرچ میں ثابت کیا ہے کہ چیریز کا  جوس باقاعدگی سے استعمال کرنے والے افراد کا دماغ میں   Melatonin   کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ہیومن نیو ٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق چیریز کا مستقل استعمال نہ صرف ذہنی آسودگی و سکون کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ جوڑوں کے درد اور خو ن میں موجس یورک ایسڈ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ریسرچ کے مطابق ایسی خواتین جو 280 گرام چیریز روزانہ استعمال کرتی ہیں ان کے یورک ایسڈ میں 15 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔
خواتین اپنی جلد کے حوالے سے ہمیشہ نہایت متفکر رہتی ہیں ، ان کے لیے چیریز کا جوس ایک اچھی خبر ہے کہ اس ذریعہ ہونے کے ساتھ جلد خوبصورت بنا نے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی کے مطابق ایک گلاس  Cherries Juice کے روزانہ استعمال کے اثرات جلد ہی آپ کے چہرے  پر نمایاں ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ چیریز میں کسی بھی دوسرے پھل کے مقابلے میں  Antioxidants  کی مقدار بلند ترین ہوتی ہے اور یہ وٹامن A سے بھر ہوتا ہے۔   جلد کی بیماریوں Acna, Rosacea اورVulgaries کے علاج کے لیے چیریز کا جوس ایک دوائی کی طرح استعمال کیا جارہا ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ اب آپ کے پاس ہمیشہ نہیں تو زیادہ سے زیادہ عرصہ تک جوان رہنے کا نسخہ آگیا ہوگا۔


امید ہے آپ سب کو ہماری یہ ترکیب اچھی لگی ہو گی اگر اچھی لگی ہے تو اسے ہمیں فولو کریں اور اس کو سوشل میڈیا پلیٹ فورمز پر شئیر کریں۔ شکریہ۔

اگر آپ کو ہمارے ٹوٹکے اچھی لگے ہوں، آپ  کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہویا آپ کا کوئی سوال ہو تو  کمنٹ سیکشن میں کمنٹ کر کے ضرور بتائیں اور لائک کریں تاکہ ہم آپ کے لیے ایسی ہی فائدہ مند ٹوٹکے لاتے رہیں ۔ شکریہ!
  نوٹ:
کیا آپ بھی روزمرہ  کھانا پکانے  کی ٹینشن میں مبتلا ہیں اور آپ کو یہ مسائل پیش آرہے ہیں کہ آج کیا بنائیں تو آپ کی اس مشکل کو آسان بنانے کے لیے ہم آپ کے لیے اردو لینگوئیج میں مختلف ریسپیز لے کر آئے ہیں  ۔ اگر آپ اردو  لینگوئیج میں مزیدار ریسپیز سیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں اس لنک FodiesUrپر کلک کریں  جو آپ کےلیے بہت فائدہ مند ثابت ہونگے۔

اگر آپ فارغ اوقات میں  مختلف ڈائجسٹ (کہانیاں) پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں پر دئیے گئے لنک fodiesMagzine پر کلک کریں۔اور اپنے فارغ اوقات میں لطف اندوز ہوں۔

اگر آپ ہمارے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں ،ہمارے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا ہماری سروسز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاںfodiesAboutContact پر کلک کریں۔

اگر آپ ہماری ریسپیز کو انگلش یا میسج لینگوئج میں پڑھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کریں۔
 For Message Language  fodiesHindi
For English Language fodiesEng
You are Reading Totkay in Urdu.
If You Want To Read The Recipes in English OR Hindi Then Click Below The Links.
ThankYou!




No comments:

Post a Comment

If you have any trouble with fodiesurmagzine. Please Let us know...